باپ اور بیٹوں کا آپس میں جائیداد کی تقسیم پر تنازع چل رہا تھا، فائل فوٹو
باپ اور بیٹوں کا آپس میں جائیداد کی تقسیم پر تنازع چل رہا تھا، فائل فوٹو

ٹانک اور باڑہ میں دہشت گردوں کے حملے، 4 اہلکار شہید، 3 حملہ آور ہلاک

ٹانک :  ضلع ٹانک اور باڑہ میں دہشت گردوں کے دو مختلف حملوں میں 4 اہلکار شہید جب کہ 3 حملہ آور مارے گئے، ٹانک میں حملے کی ذمہ داری کالعدم انصارالجہاد نامی تنظیم نے قبول کی۔

دہشت گردوں کی جانب سے پہلا حملہ خیبر کی تحصیل باڑہ میں پولیس اور فرنٹیئر کانسٹبلری کے مشترکہ نالہ چیک پوسٹ پر کیا گیا، رات گئے عسکریت پسندوں کے حملے میں دو اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، شہداء میں نائیک مراد اور سپاہی غفار شامل ہیں، جبکہ زحمیوں میں نائب صوبیدار شفیع الرحمن، سپاہی شفیع اللہ،الیاس، صدام، لقمان اور ایک پولیس اہلکار طارق بھی شامل ہیں۔

جوابی کارروائی میں عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

دہشت گردوں نے دوسرا حملہ صبح سویرے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں واقع پولیس لائنز پر کیا، اس حملے میں 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس لائن میں داخل ہوتے ہی چار دستی بم پھینکے، اور ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا، خودکش دھماکے سے پولیس لائن کی چھت پر موجود دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ جب کہ ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر گوہر زمان سمیت دو اہلکار شہید ہوگئے۔ حملے کی ذمے داری انصار الجہاد نامی تنظیم نے قبول کرلی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، اور مزید حملہ آوروں کی پولیس لائن میں داخلے کی اطلاع ہے، سیکیورٹی فورسز نے ٹانک ڈیرہ شاہراہ ٹریفک کے لئے بند کردی ہے، اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، جب کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔