اسلام آباد(اُمت نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
وارنٹ گرفتاری میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کو گرفتاری کے بعد عدالت پیش کیا جائے، عدالت پیشی کے بعد انکوائری کا آغاز ہوگا۔
نیب کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کے ملزم ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کی مقامی عدالت نےفراڈ کیس میں گرفتار فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی اینٹی کرپشن کی درخواست مسترد کردی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos