اسلام آباد(اُمت نیوز)ملک میں انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کیلئے پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
آج پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس بھی سماعت کے لیے مقرر ہے، الیکشن کمیشن میں پانچ رکنی بینچ آج کیس کی سماعت کرے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نوٹس پر پیش ہوں گے، الیکشن کمیشن نے نیاز اللہ نیازی سمیت 9 عہدیداروں کو نوٹس جاری کیے ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف تیرہ درخواستیں دائر ہیں۔ جبکہ ہم عوام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان بلے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا رکھی ہے۔