اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے گزشتہ شب ورچوئل جلسے کا انعقاد کیا جس میں کئی عرصے سے روپوش رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
تاہم، اس ورچوئل ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی پاکستان بھر میں صارفین کی سوشل میڈیا تک رسائی اچانک بند ہوگئی۔
Heartiest congratulations to PTI SMT, PTI activists, overseas Pakistanis, and the people of Pakistan on a historic Virtual Jalsa.
What a show 👏🏻#Pti_Virtual_jalsa https://t.co/Hvj27zCv4P— Mashal Yousafzai🇵🇰 (@AkMashal) December 17, 2023
سوشل میڈیا سروسز کی اس اچانک بندش کے باعث پی ٹی آئی کا ورچوئل ایونٹ دیکھنے کے خواہش مند افراد کے ساتھ ساتھ دیگر پاکستانیوں کو بھی مشکلات کا سمانا کرنا پڑا۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا بلیک آؤٹ نے پی ٹی آئی کے اس ورچوئل ایونٹ پر کوئی خاص اثر ڈالا؟
اس حوالے سے پی ٹی آئی کی وکیل مشعال یوسفزئی نے ”ایکس“ پر اس ورچوئل جلسے کی کامیابی کے حوالے سے جاری اعداد و شمار پر مبنی ایک موسیٰ ورک کا ٹوئٹ ری شیئر کیا۔
اس ٹوئٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے اس ورچوئل اینٹ کو فیس بک پر 1.4 ملین ویوز حاصل ہوئے۔ اسی طرح یوٹیوب پر 1.2 ملین، ایکس لائیو پرایک ملین ویوز ملے اور ٹوئٹر اسپیس سے 15 لاکھ لوگوں نے اس ورچوئل جلسے میں شرکت کی۔
ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایکس پر چار ٹاپ ٹرینڈز کے ساتھ اس ایونٹس پر 650 لاکھ ٹوئٹس ہوچکے ہیں۔