پچھلے سال 1500طلبا کو گوگل اسکالرشپ دی گئی، فائل فوٹو
پچھلے سال 1500طلبا کو گوگل اسکالرشپ دی گئی، فائل فوٹو

پی پی نے سندھ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے،مراد علی شاہ

سیہون شریف: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف صاحب کو پتہ ہی نہیں کہ تھرکول پر پیپلز پارٹی نے کام کیا، میاں صاحب نے کہا کہ تھرکول منصوبے کو 50 سال ہوئے ہیں مگر تھرکول کو 32 سال ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی نے جتنی تیزی سے سندھ میں کام کیا ہے اس کی مثال نہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نواز لیگ کو سندھ سے چند امیدوار ملے ہیں ان امیدواروں کی ہمت افزائی کیلئے نواز شریف نے ایسا بیان دیا، میاں صاحب کو تھرکول کے کوئلے کے بارے میں پتہ ہی نہیں، تھر کا کوئلہ 1991 میں دریافت ہوا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیا،کراچی میں اسٹیل مل دیا، نواز شریف ملک و قوم کے مجرم ہیں،سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ شہید بھٹو نے بڑی تیزی سے کام کیا، نواز شریف کو کچھ پتہ ہی نہیں، 93 میں شہید بینظیر بھٹو کی حکومت آئی تو انہوں نے سندھ کول اتھارٹی کے تھرو کام کیا، شہید بینظیر بھٹو کی حکومت غیر آئینی طور پر ختم ہوئی تو نواز شریف کی حکومت نے آتے ہیں تھر میں کام روکا، ہانگ کانگ کی کمپنی نے 5 ملین ڈالر دیئے مگر انہیں نواز سرکار نے تنگ کیا تو وہ اپنے پیسے چھوڑ کر بھاگ گئی۔