لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت 3 ایم پی او کے تحت کوٹ لکھپت جیل مین نظربند تھے، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے آج پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس میں انہوں نے سرکاری وکیل کے جواب کا جائزہ لینے اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
احتجاجی تحریک صرف اہل قیادت ہی چلا سکتی ہے، یہ موجودہ قیادت کے بس کی بات نہیں، فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos