لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر کھڑی سوات سے آئی ہوئی خاتون کو ملاقات کے لیے اندر بلا لیا ، خاتون چار بچوں کے ہمراہ سوات سے اپنے شوہر کی رہائی کے لیے درخواست لے کر آئی تھی ۔نواز شریف نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شرکت کے لئے آمد کے موقع پر گاڑی روک کر خاتون کو دفتر کے اندر ملاقات کے لیے بلا لیا،خاتون کے شوہر کو کچھ عرصہ قبل گاڑی کے کیس میں پولیس کی جانب سے پکڑا گیا تھا،خاتون نے نواز شریف سے اپنے خاوند کی رہائی کی اپیل کی,
قائد ن لیگ نواز شریف نے رانا ثنا ءاﷲ کو خاتون کے خاوند کی رہائی کے لیے ہدایات جاری کیں،بتایا گیا کہ سوات سے آئی خاتون سلمیٰ بی بی کا شوہر سکردو جیل میں قید ہے ، خاتون نے کہا کہ میرے چار بچے ہیں اور کوئی کمانے والا نہیں ، اپیل ہے، میرے خاوند کی رہائی کا بندوست کیا جائے ۔