فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 64 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گر گئی

کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی دیکھی گئی جو 64 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گر گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 64 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں 2100 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد 100 انڈیکس 63 ہزار 11 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے لیکن اس دوران سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں ۔

دوسری جانب انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

کاروبارکے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 2 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 283 روپے 23 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قدر میں بہتری دیکھی گئی ہے، 50 پیسے اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔