لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے 6 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں بحال کرانے کی درخواست خارج کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔شاہ محمود قریشی کی جانب سے عبوری ضمانتیں بحال کرنے کی استدعا کی گئی، تاہم عدالت نے سابق وزیر خارجہ کے وکیل کی عدم پیروی پر درخواست خارج کر دی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos