الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی، فائل فوٹو
دستاویزات جمع کروانی ہیں ایک ہفتے سے 10 دن تک کا وقت دیں۔بیرسٹر گوہر، فائل فوٹو

کسی دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، ترجمان الیکشن کمیشن

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کسی دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، چیف الیکشن کمشنرکےضلع میں کوئی اضافی نشست نہیں بنی۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بیان جاری کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے ضلع میں کوئی اضافی نشست نہیں بنی، ان کا آبائی حلقہ این اے 82 ضلع سرگودھا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کمیشن کسی کی ذاتی خواہش پر کسی بھی مخصوص نشست کے لیے اضافی نشست بنانے سے معذوری ظاہر کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کسی دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا۔