کراچی: امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ سندھ سمیت چار صوبہ جات میں سیاسی گورنر انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے، حلقہ بندیوں سے لیکر پولنگ عملے تک سندھ حکومت کی پوری مشینری پیپلز پارٹی کی سہولت کار بنی ہوئی ہے، ظلم ہے کہ جو پارٹی 15 سال اقتدار میں رہنے کے باوجود سندھ کے عوام کو صاف پانی بھی فراہم نہ کر سکی آج پھر رہ ووٹ لینے کے لئےقوم کو سبز باغ دکھارہی ہے۔ جماعت اسلامی میدان خالی نہیں چھوڑے گی ، انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گا، عوام 8 فروری کو مخلص ودیانتدار قیادت کا انتخاب کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ خواتین سندھ کے اجتماع ارکان سے خطاب اور ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ صوبائی امیر نے مزید کہا کہ ملک میں قرآن وسنت کا نفاذ ہی ہمارے تمام مسائل کاحل ہے جس کے لئے جماعت اسلامی اپنے قیام سے لیکر جدو جہد کر رہی ہے۔ خوتین کوبھی وراثت سمیت تمام حقوق اسلام کاعادلانہ نظام ہی دے سکتا ہے ۔صوبائی امیر نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں دیانتدار قیادت کو منتخب کرانے اور دعوت دین کے پیغام کو عام کرنےکے لئے خواتین اسلام رابطہ عوام مہم تیز کردیں۔