فائل واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی، فائل فوٹو
فائل واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی، فائل فوٹو

نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ، عدالت کی سماعت سے معذرت

لاہور:  ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلیے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سے معذرت کرلی اور فائل واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔

جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلیے وکیل مقسط سلیم کی جانب سے دائرکی گئی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔

انوارالحق کاکڑ کے خلاف دائرکی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ 15 نومبر کو نگراں وزیر اعظم کی 90 روزکی آئینی مدت مکمل ہو چکی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نگراں وزیراعظم کوعہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرے۔