فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہمارے امیدوارجیل میں بھی ہوئے تو وہاں سے بھی الیکشن لڑیںگے،لطیف کھوسہ

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے جا رہے ہیں اور ہمارے امیدوار جیل میں بھی ہوئے تو ہم وہاں سے بھی الیکشن لڑیں گے۔ کاغذات نامزدگی کے حصول میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کا وقت گزر چکاہے ۔ مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے کہاہے کہ ہمیں اس اوپر کے بارے میں وضاحت دی جائے،اس فسطائیت سے یہی واضح ہوتا ہے کہ ملک کے چیف ایگزیکٹو نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ہیں اور وہ نگران وزیر اعلیٰ کے ذریعے ان غیر قانونی اقدامات کا حکم دے رہے ہیں۔

نگراں وزیر اعظم اور ان کے نگراں وزیر اعلیٰ بڑے پیمانے پر قبل از انتخاب دھاندلی کے لیے جوابدہ ہوں گے۔ وردی میں ملبوس پولیس اہلکار کاغذات نامزدگی وصول کرنے والے لوگوں کے ہاتھوں سے کاغذات نامزدگی چھین رہے ہیں۔ ترجمان روف حسن نے پنجاب پولیس کی جانب سے خواجہ آصف کے حکم پر ڈار برادران کی معمر والدہ اور خاندان کی دیگر خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس اس بے لگام ریاستی بربریت اور درندگی کے خلاف سخت ایکشن لیں۔