اسد قیصر، فائل فوٹو
اسد قیصر، فائل فوٹو

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر مردان جیل سے رہا کردیا گیا

صوابی: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر مردان جیل سے رہا ہوگئے۔ ڈی سی صوابی کا کہنا ہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی 3 ایم پی او میں گرفتاری کا حکم نامہ واپس لے لیا گیا ہے۔ سابق اسپیکر اسد قیصر کا 3 ایم پی او کے تحت رہائی کا حکم نامہ جاری کیا گیا، جس کے بعد اسد قیصر مردان جیل سے رہا ہوگئے۔ اسد قیصر نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ ہونے والے ظلم میں سب سے بڑا کردار میاں نواز شریف کا ہے اور اس صوبے کے ایک شخص کا ہے جس کی تفصیل میں بعد میں بتائوں گا ۔ میں تمام ورکرز اور ساتھیوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت دی اور مشکل میں میرے ساتھ کھڑے رہے۔