راولپنڈی: مرکزی ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان کا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نااہل ہونے پر دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عدالت نے پارلیمنٹ پر حملہ کرانے کے جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دیا ہے۔ پاکستان کا عدالتی سسٹم پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیڑھ سال سے اکیس توپوں کی سلامی پیش کرہا ہے۔ امریکی عدالت کا فیصلہ رول آف لاءکی اعلی مثال ہے۔ امریکی عدالتی سسٹم نے محض ایک مقام پر فتنہ و فساد برپا کرنے پر ٹرمپ کو نااہل قرار دے دیا۔
پاکستان میں 9 مئی کو بیسیوں مقامات پر ریاستی اور حکومتی اداروں پر حملہ کیا گیا۔ دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کی عدالتیں پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق کیا فیصلہ کرتی ہیں۔ پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ جیل میں دیسی مرغی، دیسی بکرے، دیسی انڈے اور دیسی گھی سے مستفید ہو رہے ہیں۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے نااہل ہونے پر امریکی میڈیا میں انسانی حقوق کی پامالی کا واویلا نہیں مچایا جارہا ہے۔ تہذیب یافتہ معاشروں میں ریاست ہی ریڈ لائن اور اول وآخر مقدم ہوتی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos