ڈیرہ اسماعیل خان (اُمت نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے کمپاؤنڈ پر ایک ہفتہ قبل ہونے والے حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی دستاویز کے مطابق دہشتگرد حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈ کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن سے ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے تھا۔
یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 23 جوان شہید ہوگئے تھے، جوابی کارروائی میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا تھا