وزارت داخلہ کے پاس فون ٹیپنگ کی سہولت نہیں،سرفرازبگٹی

اسلام آباد :  سابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نگران وزیر رہنے کے باوجود الیکشن لڑ سکتا ہوں یا نہیں اس کا فیصلہ عدالتیں کریں گی۔نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ وزارت داخلہ کے کسی ادارے کے پاس فون ٹیپنگ کی صلاحیت نہیں اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے،پاکستان ایک سکیورٹی سٹیٹ ہے جس کے اپنے مسائل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پہلے میرا الیکشن لڑنے کاارادہ نہیں تھا، ریاست پاکستان کیلئے نگراں سیٹ اپ میں آیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے الیکشن لڑنے کافیصلہ عدالتیں کریں گی، قانون کے مطابق نگراں وزیرالیکشن نہیں لڑسکتا،میں اب نگراں وزیرنہیں،الیکشن لڑسکتاہوں، انتخابی شیڈول سے پہلے ہی وزارت چھوڑدی تھی۔