بلوچ عوام ملک کے خلاف ہو رہے ہیں جو پاکستان کے لیے بہت خطرناک بات ہے، یہ سارا نزلہ اسٹیبلشمنٹ پر گر رہا ہے، فائل فوٹو
بلوچ عوام ملک کے خلاف ہو رہے ہیں جو پاکستان کے لیے بہت خطرناک بات ہے، یہ سارا نزلہ اسٹیبلشمنٹ پر گر رہا ہے، فائل فوٹو

ضمانت منظور ہونے کے باوجود عمران خان کی رہائی ممکن نہیں

اسلام آباد:  سائفر کیس میں سپریم کورٹ نے  بانی پی ٹی آئی  اور سابق وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور ہونے کے بعد سوال یہ ہے کہ عدالت عظمیٰ سے ضمانت  ملنے کے بعد کیا عمران خان کی رہائی ممکن ہے؟

سپریم کورٹ کی جانب سے سائفر کیس میں ضمانت پر رہائی کی درخواست منظور کرنے کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ممکن نہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں ٹرائل کورٹ میں عمران خان کی سزا کو معطل کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کر لی تھی۔جبکہ آج سپریم کورٹ نے بھی سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ہے لیکن عدالت عظمیٰ سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود عمران خان کی جیل سے رہائی ممکن نہیں۔

نیب نے مزید 2ریفرنسز میں عمران خان کو گرفتار کر رکھا ہے، جس میں ایک توشہ خانہ کا کیس ہے جو عمران خان کے خلاف احتساب عدالت میں دائر کیا گیا ہے جبکہ دوسرا کیس 190 ملین پاؤنڈ کا ہے، دونوں کیسز ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہیں، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ آجانے تک عمران خان کو جیل سے رہائی نہیں مل سکتی ۔