ملکی استحکام کےلیےبروقت الیکشن ضروری ،فیصل ندیم

کراچی : پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر و امیدوار این اے 235فیصل ندیم نے کہاہےکہ ملکی استحکام کےلیےبروقت الیکشن کاانعقادضروری ہے۔الیکشن کے موسم میں نظر آنیوالی سیاسی جماعتیں منتخب ہونے کے بعد غائب ہوجاتی ہیں، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت اورکارکنا ن سال بھر عوام کے درمیان اور ان کی خدمت میں پیش پیش رہتےہیں۔ ہمیں امید ہےاس الیکشن میں عوام کی طرف سےاچھارزلٹ میسر آئے گا،مرکزی مسلم لیگ کسی نہ کسی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کرسکتی ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی سی آفس ایسٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانےکے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ نےکراچی کے متعدد قومی و صوبائی حلقوں سےکاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔مرکزی نائب صدرفیصل ندیم نےاین اے235 ،کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے پی ایس 97،امجد اسلام امجد این اے246،عبدالرحیم سالار این اے 243،مفتی یوسف کشمیری پی ایس 99،حافظ عبدالقیوم پی ایس98،انجینئر نعمان علی پی ایس 91،انجینئر عمار رفیق پی ایس 84،عبدالرحمن پی ایس 121،محبوب علی پی ایس 100،نعمان اعظم پی ایس 108سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مزید امیدواروں کا کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ کے تمام علاقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ ہم اپنے سلوگن ہماری سیاست خدمت انسانیت کو فروغ دیتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابی اتحاد بتانا قبل ازوقت ہے ۔لیکن کسی نہ کسی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ ہوسکتی ہے ۔اور آئندہ کاانتخابی لائحہ عمل ضرور واضح ہوجائے گا۔الیکشن کےانعقاد کےسوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اعلانات سے محسوس ہوتا ہے کہ الیکشن ہوں گے ۔ اور الیکشن ہونے بھی چاہیے۔ ملک اس وقت جس طرح کے حالات کا شکار ہے ۔ملکی استحکام کے لیے بروقت الیکشن کا انعقاد نہایت ضروری ہے۔