فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی کاالیکشن کمیشن کا فیصلہ پشاورہائیکورٹ میں چینلج کرنیکا فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف  نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چینلج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیر سٹر گوہر خان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پر ہمارے تحفظات ہیں،آئین کی کون سی شق کی خلاف ورزی کی ہے۔بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارا انتخابی نشان واپس لینے کا تہیہ کر رکھا تھا، صرف ہماری پارٹی کا الیکشن دیکھا گیا باقی پارٹیوں کو چھوڑا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جون 2022 کو پارٹی الیکشن ہوئے،الیکشن کمیشن نے اس کو بھی قبول نہیں کیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔اس کے علاوہ ترجمان پی ٹی آئی معظم بٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف کل عدالت سے رجوع کیا جائےگا، پی ٹی آئی انٹرپارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔