فارم غائب کرنا الیکشن شفافیت پر سوالیہ نشان ہے، ایم حسین محنتی

کراچی:  امیر جماعت اسلامی سندھ ایم حسین محنتی نے زور دیا ہےکہ عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ دی جائے، بعض امیدواروں کو فارم نہ ملنے اور فارم غائب کرنا الیکشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے، 8 فروری فیصلے کا دن ہے، درست موقع پر قوم نے درست فیصلہ نہ کیا تو پانچ سال تک رونا دھونا پڑے گا۔اسلام کے عادلانہ نظام میں سب سے زیادہ اقلیتوں کو حقوق حاصل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیما مہیشوری کی قیادت میں قباء آڈیٹوریم میں ملاقات کرنے والے منارٹی کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ منارٹی وفد نے انہیں اقلیتوں کو درپیش مسائل اور اور قانون سازی کو کے منشور میں شامل کرنے کی سفارشات پیش کیں۔ وفد میں سوزن تھامس، ایڈووکیٹ بھاگ چند، سرویچ اور سارنگ رام شام تھے۔ صوبائی امیر نے وفد کو تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں منارٹی کے لوگوں کو مخصوص نشستوں کے علاوہ جنرل نشستوں پر بھی نمائندگی دی گئی، اقتدار میں آکر اقلیتوں کے مسائل حل کریں گے۔