آئینی ترمیم اسی ہفتے یا دوسرے ہفتے کے شروع میں لائے جانے کا امکان ہے، فائل فوٹو
آئینی ترمیم اسی ہفتے یا دوسرے ہفتے کے شروع میں لائے جانے کا امکان ہے، فائل فوٹو

نوازشریف این اے 130سے الیکشن لڑیں گے

لاہور: ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے، مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق  وزیراعظم نوازشریف نے لاہور سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف لاہور کے حلقہ این اے 130سے الیکشن لڑیں گے،لیگی رہنما  بلال یاسین نے نوازشریف کے کاغذات آر او کو جمع کروا دیے۔

بلال یاسین کاکہناتھا کہ نوازشریف کےپاس متعدد آپشنز تھیں، لیکن انہوں نے اس حلقے کا انتخاب کیا،8فروری کو ملک کا وزیراعظم اس حلقے سے ہوگا،ان کاکہناتھا کہ میاں نوازشریف 2حلقوں سے الیکشن لڑنے جا رہےہیں، نواز شریف لاہور اور مانسہرہ کی سیٹوں سے الیکشن لڑیں گے۔

یاد رہے کہ عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے، ای سی پی کی جانب سے 2 روزہ توسیع آج ختم ہو جائے گی، چاروں صوبوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج مکمل ہوگا۔