قذافی اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل کے لیے بلڈنگ لے لی ہے، فائل فوٹو
قذافی اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل کے لیے بلڈنگ لے لی ہے، فائل فوٹو

حرام کھانے والے پر لعنت بھیجتا ہوں،محسن نقوی

لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاکہناہے کہ مستقبل میں سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں،ہم نے وزیراعلیٰ ہاؤس کا ہر فنڈ بند کر دیا ہے،میں وزیراعلیٰ ہاؤس کا سارا خرچہ جیب سے کررہا ہوں،حرام کھانے والے پر لعنت بھیجتا ہوں،بجلی کا استعمال بھی 3گنا کم کر دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاکہ راوی پل فروری میں مکمل ہو جائے گا، شاہدرہ اور امامیہ کالونی پل بھی جلد بنیں گے۔

ان کاکہناتھا کہ جو نامکمل تھے ان تمام منصوبوں کو ٹارگٹ کیا ہے،یہ میں ضرور کہوں گا کہ منصوبوں پر تاخیر کی جاتی تھی،ہم نے وقت سے پہلے منصوبے مکمل کیے، سارا کریڈٹ ٹیم کو جاتا ہے۔

ان کاکہناتھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار رواں سال ایک کروڑ لائسنس بنے ہیں،لائسنس نہ ہونے پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی،ان کا مزید کہناتھا کہ ہم مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شامل ہیں،کرسمس پر ہر طرح کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

مونس الٰہی نے  کا ردعمل بھی سامنےآگیا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے بیان ’’میں حرام کھانے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں‘‘ پر تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی نے  کا ردعمل بھی سامنےآگیا۔

یہ بیان سامنےآیا تو   تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی نے اپنے سوشل میڈیا پر  ان کا بیان شیئر کرتے ہوئے کہاکہ  پہلی دفعہ کسی کو اپنے آپ کو لعنتی کہتے دیکھا ہے۔