کاغذات نامزدگی : 65 کروڑ 57 لاکھ قومی خزانے میں جمع
قومی اسمبلی کیلئے 24کروڑ 96 لاکھ، صوبائی کیلئے 40 کروڑ 60 لاکھ روپے موصول،امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی مد میں ادا شدہ فیس ناقابل واپسی ہے،ذرائع
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں ترقیاتی اسکیموں کے اعلانات، تقرر و تبادلوں پر بھی پابندی عائد کر دی، فائل فوٹو
اسلام آباد: ملک بھر سے کاغذات نامزدگی کی مد میں قومی خزانے کو ملنے والے ریونیو کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ذرائع کے مطابق ملک بھر سے کاغذات نامزدگی کی مد میں 65 کروڑ 57 لاکھ 20 ہزار روپے قومی خزانے میں جمع ہوئے، الیکشن کمیشن کو صوبائی اسمبلیوں کے لئے کاغذات نامزدگیوں کی مد میں 40 کروڑ 60 لاکھ 80 ہزار روپے موصول ہوئے۔قومی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی کی مد میں الیکشن کمیشن کو 24 کروڑ 96 لاکھ 60 ہزارروپے موصول ہوئے۔
بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے لئے 30 ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی کیلئے 20 ہزار فیس مقرر ہے، امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی مد میں ادا کی گئی فیس ناقابل واپسی ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کو کاغذات نامزدگی سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع ہوتی ہے۔