تحریک انصاف کوبڑا دھچکا،226مخصوص نشستوں سے بھی آئوٹ

قومی اسمبلی میں 60،اقلیتوں کی 10،پنجاب سے 66،سندھ میں 29سیٹوں کیلئے نااہل

December 26, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد : انٹراپارٹی انتخابات کالعدم ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف پورے ملک میں دو سو چھبیس مخصوص نشستوں کے انتخاب سے باہر ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات کالعدم ہونے کے بعد تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگا ہے تحریک انصاف ملک بھرمیں226مخصوص نشستوں کے انتخاب سے باہر ہوگئی۔

پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں خواتین کی60،اقلیتوں کی10سیٹوں کے مقابلے سےباہر ہوگئی۔تحریک انصاف پنجاب اسمبلی میں خواتین کی66،اقلیتوں کی8سیٹوں کی دوڑسے بھی آئو ٹ ہوگئی پی ٹی آئی سندھ اسمبلی میں خواتین کی 29،اقلیتوں کی 9 سیٹوں کے لئے نااہل قرار پائی ہے۔ پی ٹی آئی کے پی اوربلوچستان میں بھی مخصوص نشستوں کیلئے حصہ نہیں لے سکتی۔