مجھے بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی پر پورا بھروسہ ہے، فائل فوٹو
مجھے بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی پر پورا بھروسہ ہے، فائل فوٹو

تیمور سلیم جھگڑا کا شیر افضل مروت سے جھگڑا ہو گیا

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے  رہنما شیر افضل مروت ایڈووکیٹ اورتحریکِ انصاف ہی کے دوسرے رہنما تیمور سلیم جھگڑا میں تنازعے کی وجہ سامنے آ گئی ۔ دونوں رہنماؤں میں اختلاف کی وجہ حلقہ این اے 32 پشاور سے الیکشن لڑنے کا معاملہ ہے۔

سینئر نائب صدر پی ٹی آئی تیمور سلیم جھگڑا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کس نے کہاں سے الیکشن لڑنا ہے، یہ فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے۔ بہتر ہو گا کہ پشاور کی نشست پر پشاور کا ہی رہنما الیکشن لڑے۔

دوسری جانب اس معاملے پر مرکزی رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے الیکشن لڑنے کا کوئی شوق نہیں۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے پشاور سے الیکشن لڑنے کا حکم دیا ہے، ان ہی کے حکم پر پشاور سے الیکشن لڑوں گا۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت حلقہ این اے 32 پر الیکشن لڑنےکے لیے کاغذات نامزدگی  جمع کرا چکے ہیں۔