پی پی 80سرگودھا سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض
درخواست میں اعتراض کیاگیا ہے کہ مریم نواز کے دستخط اصلی نہیں۔
December 27, 2023 · قومی
فائل فوٹو
سرگودھا: سرگودھا سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 80 سے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیاگیا۔
درخواست میں اعتراض کیاگیا ہے کہ مریم نواز کے دستخط اصلی نہیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز سزایافتہ ہیں اور اثاثے بھی چھپائے ہیں،ریٹرننگ آفیسر کو وکلا کی جانب سے درخواست دی گئی ۔