کیس دو سال سے زیر التوا ہے، فائل فوٹو
کیس دو سال سے زیر التوا ہے، فائل فوٹو

توہین الیکشن کمیشن، عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد: توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔

ثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اورفوادچوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی، فواد چوہدری کے وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے باعث پیش نہ ہوسکے ۔الیکشن کمیشن توہین کیس کی سماعت بغیر کارروائی  3جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔

الیکشن کمیشن کی کاز لسٹ جاری کیے جانے کے بعد فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی ہے ۔

گزشتہ سماعت پر ‏بانی پی ٹی آئی  اور فواد چوہدری  پر فردجرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ہوگئی تھی۔