فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلا پھر خطرے میں، الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے شفاف اور منصفانہ انتخابات کے لیے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق یہ الیکشن کمیشن کے لیے بہت مشکل ہوگا جس طرح اس کے کام میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے اور اس طرح الیکشن کمیشن کیسے انتخابات کروا سکے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بلے کے نشان کو بحال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انتخابی نشان ’’بلا‘‘ بحال کر دیا تھا۔

عدالت نے بلے کا نشان بحال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیا تھا۔