اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل سے نہیں فیصلہ سنانے سے روکا ہے،فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل سے نہیں فیصلہ سنانے سے روکا ہے،فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر4 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی

اسلام آباد :توشہ خانہ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم کے لیے 4 جنوری کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور نیب ٹیم عدالت پیش ہوئی۔

ملزمان کو توشہ خانہ ریفرنس کی نقول اور دیگر ضروری دستاویزات فراہم کر دی گئیں،عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کے لیے 4 جنوری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی کردی۔

دوسری جانب نیب کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں درخواست ضمانت پر دلائل جاری ہیں۔عدالت نے سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کردی جبکہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ضمانت کی درخواستوں پر بھی سماعت30 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔