ملک کی تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں، فوج آئین کی وفادار ہوتی ہے، کوئی سیاسی سوچ نہیں ہوتی، فائل فوٹو
ملک کی تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں، فوج آئین کی وفادار ہوتی ہے، کوئی سیاسی سوچ نہیں ہوتی، فائل فوٹو

فیض آباد دھرنا کیس، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید دوبارہ طلب

اسلام آباد: فیض آباد دھرنا کیس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کو دوبارہ طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کو آئندہ ہفتے طلب کیا گیا ہے۔ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے فیض آباد دھرنا کیس میں فیض حمید کی طلبی دوسری بار ہے۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو طلبی کا نیا نوٹس وزارت دفاع کے ذریعے بھجوایا گیا ہے۔

جنرل (ر) فیض حمید آئندہ ہفتے کمیشن کے سامنے فیض آباد دھرنا کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ فیض حمید سابق سرکاری افسر کی حیثیت سے فیض آباد دھرنا کیس اور وجوہات پر شواہد اکٹھے کرنے میں کمیشن کی معاونت کریں گے۔