کراچی: جمعرات کے روزتیسرٹاؤن میں لینڈ مافیا کے خلاف ایم ڈی اے اور پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ سے بچے کی ہلاکت کے خلاف ناردرن بائی پاس پر سیکڑوں مظاہرین نے بچے کی لاش کے ہمراہ احتجاج کیا۔مظاہرین ایم ڈی اے کی خالی کرائی گئی زمین حوالے کرنے اوربچے پرفائرنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بچوں کو پولیس کی گولی لگی ہے جس سے ایک بچہ ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔دوسری جانب ناردرن بائی پاس بند ہونے سے کوئٹہ آنے اور جانے والی بسوں سمیت ہیوی ٹریفک کی لائنیں لگ گئیں مظاہرین نے کے ناردرن بائی پاس پر 10 گھنٹے احتجاج کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔