قلات (اُمت نیوز) قلات شہر اور گردونواح میں یخ بستہ ہواؤں کا راج برقرار ہے جس کے باعث پارہ نقطہ انجماد سے اوپر آنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب قلات میں شدید سردی میں گیس پریشر کی بندش اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور آنکھ مچولی نے انسانی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے۔