سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

کندیاں (اُمت نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب اسمبلی کے سپیکر سردار سبطین خان گزشتہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

الیکشن 2024ء کیلئے سبطین خان نے سابق ایم پی اے علی حیدر نور خان اور سابق ن لیگی امیدوار سجاد بھچر سے انتخابی اتحاد کر لیا ہے جس کا اعلان انہوں نے کارنر میٹنگ و پریس کانفرنس میں کیا۔