رانا ثنا اللہ عدالتی اشتہاری نکلے

گوجرانوالہ (اُمت نیوز)مسلم لیگ (ن )پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ عدالتی اشتہاری نکلے۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں رانا ثنااللہ بطور اشتہاری مطلوب ہیں،رانا ثناپر پی ڈی ایم جلسے کے روز پولیس سے مزاحمت، کنٹینرز زبردستی ہٹانے کا الزام ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق رانا ثنااللہ کے قافلے کی گاڑی نے 2کانسٹیبلز کو جان سے مارنے کی غرض سے گاڑی چڑھائی، رانا ثنااللہ اور دیگر نے کار سرکار میں مزاحمت کی، 20اکتوبر 2020میں رانا ثنائاللہ اور خرم دستگیر سمیت 6ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا، مقامی عدالت نے 5ملزمان کو 24اکتوبر 2023کو عدم ثبوت پر بری کردیا تھا۔