الیکشن ٹریبونل کا پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی کی اپیل سننے سے انکار

کراچی (اُمت نیوز) جسٹس ارشد حسین پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی کی اپیل سننے سے انکار کر دیا۔

فردوس شمیم نقوی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی ہے، فردوس شمیم نقوی کی اپیل اب جسٹس خادم حسین تنیو پر مشتمل بنچ سنے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے کاغذات نامزدگی این اے 236 سے مسترد ہوئے تھے۔

دوسری جانب جسٹس خان حسین تنیو پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 86 کے امیدوار مظہر جونیجو کی اپیل پر الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کر دیا، آزاد امیدوار مظہر جونیجو کے کاغذات نامزدگی تائیدد کنندہ کے دوسرے حلقے چھوڑنے کے باعث مسترد ہوئے تھے۔