سپریم کورٹ، پی ٹی آئی وکیل کے پیش نہ ہونے پر بنچ اٹھ کر چلا گیا

نتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے معاملے پرسپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل کو وقفے کے بعد ساڑھے 11بجے  سننے کا کہا تھا۔

January 1, 2024 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر سپریم کورٹ کا  بنچ کیسز مکمل ہونے پراٹھ کر چلا گیا۔

قبل ازیں انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، پی ٹی آئی کے وکیل کمرہ عدالت میں چیف جسٹس پاکستان کے سامنے پیش ہوئےتھے،چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل کو وقفے کے بعد ساڑھے 11بجے  سننے کا کہا تھا۔

وقفہ کے بعد وکیل پی ٹی آئی عدالت میں پیش نہ ہوئے،جس پر کیسز مکمل ہونے پر بینچ اٹھ کر چلا گیا۔

وکیل پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہاکہ ہماری رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات ہوئی ہے،رجسٹرار نے درخواست سماعت کیلیے مقرر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،آج یا کل ہماری درخواست سماعت کیلیے مقرر نہ ہو جائےگی۔