9 مئی ہمیں غدار ثابت کرنے کے لیے پلان کیا گیا، فائل فوٹو
9 مئی ہمیں غدار ثابت کرنے کے لیے پلان کیا گیا، فائل فوٹو

عمران خان نے شہباز شریف سے بلٹ پروف بی ایم ڈبلیو جیپ لی

اسلام آباد: عمران خان ان دنوں جیل میں ہیں اور اب سینئر صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی نےسابق  وزیراعظم شہباز شریف سے بلٹ پروف بی ایم ڈبلیو جیپ بھی لی۔

سوشل میڈیا پر سینئر صحافی اور اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے لکھا کہ عمران خان نے شہباز شریف سے بلٹ پروف  بی ایم ڈبلیو جیپ اس وقت حاصل کی جب شہباز شریف وزیراعظم تھے، تحریک انصاف کے جوان یہ سمجھتے رہے کہ عمران خان آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں لیکن انہوں نے خاموشی سے اتحادی حکومت سے جیپ لی ۔

انہوں نے مزید بتایاکہ اپریل 2022 سے اگست 2023 تک کی دستاویز کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق پی ڈی ایم اتحادی حکومت کے 16 ماہ، 14 اہم شخصیات کو بلٹ پروف گاڑیاں دیں گئیں جن کی منظوری شہبازشریف نے دی ۔

دستاویز کے مطابق تین سابق وزرائے اعظم کو بلٹ پروف بم پروف سیکیورٹی گاڑیاں دیں گئیں جن میں عمران خان ، شاہد خاقان عباسی اور راجہ پرویز اشرف شامل ہیں۔ ان کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، مولانا فضل الرحمان ،سابق معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ،

سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، سابق چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نور عالم خان،سابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق، سیکرٹری وزارت داخلہ ،جسٹس سید مظاہر علی نقوی ،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، سابق ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کو بھی گاڑیاں دی گئیں۔