ہمارےلیے آپ نے مزید کوئی راستہ نہیں چھوڑا، فائل فوٹو
ہمارےلیے آپ نے مزید کوئی راستہ نہیں چھوڑا، فائل فوٹو

8 فروری کوالیکشن کی نہیں سلیکشن کی تیاریاں کی جارہی ہے،اخترمینگل

کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ 8 فروری 2024 کو الیکشن کی نہیں بلکہ سلیکشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں، بی این پی کے قومی اسمبلی کے 13جبکہ صوبائی اسمبلی کے 12 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی انتہائی غیرمناسب جواز لگا کر مسترد کردئیے گئے، عدالتوں سے رجوع کریں گے، انصاف نہ ملا تو عوام کی عدالت میں جائیں گے، یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہی، ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو مرضی کے امیدواروں کے چنائو کا حق دیا جائے، یہاں ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں نے جمہوریت کی بصات قابو کرنے کی کوشش کی، وہ کامیاب بھی رہے ہیں، چند سیاسی جماعتوں نے اقتدار کی خاطر غیرجمہوری قوتوں کے کندھوں پر چڑھ کر جمہوری اصولوں کی پامالی کی ، 2018کا الیکشن فیض آبادی الیکشن تھا اور 2024کا الیکشن فیصل آبادی ہوگا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کو پذیرائی مل رہی جس کا انداز سب لگا سکتے ہیں، 2024کے الیکشن کو الیکشن کا نام دیا گیا لیکن میں ایسے سلیکشن سمجھتا ہوں،قومی اسمبلی کے لئے 14 ، صوبائی اسمبلی کے لئے 35امیدواروں نے کاغذات نامزد گی جمع کئے، اہم امیدواروں کے کاغذات بلا کسی وجہ کے مسترد کردیئے گئے، ملک میں 2پارٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہے ایک پی ٹی آئی اور دوسری بی این پی ہے، نگراں حکومت کا کام شفاف الیکشن کام کروانا ہے وہ خود اب الیکشن کا حصہ بن رہے ہیں۔