باجوڑ: جے یو آئی امیدوار کی گاڑی پر دھماکا،محفوظ رہے

باجوڑ : باجوڑ میں جے یو آئی ف کے رہنما قاری خیراﷲ کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا تاہم وہ محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے پی کے 19 سے رہنما قاری خیراﷲ گاڑی پر سفرپر تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا۔ ڈی پی او باجوڑ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قاری خیراﷲ دھماکے میں محفوظ رہے، ڈی پی او باجوڑ نے مزید بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔