نادرانے (ب)فارم بنانے کا آسان طریقہ کار متعارف کرادیا

اسلام آباد : نادرا نے کم عمر بچوں کے (ب) فارم بنوانے کے لئے آسان طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے۔ نادرا نے ب فارم بنوانے کیلئے آسان طریقہ متعارف کراتے ہوئے کہا ہے کہ بچے کے کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ کے ہمراہ والدین میں سے کوئی ایک یا عدالت سے متعین سرپرست (گارڈین)تشریف لائیں،دونوں والدین موجود ہوں تو ایک درخواست دہندہ اور دوسرا تصدیق کنندہ ہو گا،اگر والدین میں سے کوئی ایک موجود ہوں تو درخواست فارم کی تصدیق گزیٹڈ آفیسر یا عوامی نمائندے (ایم این اے، ایم پی اے یا بلدیاتی اداروں کے عہدیدار اور ارکان)سے کرانا ہو گی۔

نادرا کی جانب سے جاری گائیڈ لائینز کے مطابق شناختی کارڈ کےلئے بچے کی موجودگی لازم ہے،بچے کی تصویر اور 10سال سے زائد عمر بچوں کے فنگرپرنٹس بھی لئے جائیں گے۔یونین کونسل میں کمپیوٹرائزڈ پیدائش کے سرٹیفکیٹ کی سہولت نہ ہونے پر یونین کونسل کا مینوئل پیدائشی سرٹیفکیٹ یا سکول سرٹیفکیٹ قابل قبول ہو گا۔