اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے ایوان بالا میں15لوگ بیٹھتے ہیں اور اہم چیز پر قرار داد منظور کر لی جاتی ہے،پہلے تو کورم کی نشاندہی کرنی چاہئے تھی، کیا سردی اور دہشتگردی پہلے نظر نہیں آرہی تھی،سینٹ میں لوگ پیسے دیکر آجاتے ہیں میں اس کیخلاف ہوں،سینٹ چیئرمین کے الیکشن بھی ایک نہیں دو مرتبہ چوری ہوئے ہیں،الیکشن اہم چیز ہے اس پر پہلے ایوان میں بحث کرنی چاہئے تھی۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھاآج انوکھی چیز ہوئی ہے کہ ا یوان بالا کہتا ہے الیکشن نہ کرائو،آج میری نظر میں جمہوریت پر شبخون مارا گیا ہے،سینٹ چوری شدہ ہائوس ہے، دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ ایوان بالا نے کہا الیکشن نہ کرائو،فیصلہ کیا ہے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑوں گا،اس سیاست کا قائل نہیں جو اس وقت کی جا رہی ہے۔