لاہور (اُمت نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کہا ہے کہ کئی ممالک میں کویڈ کیسز میں اضافے کے بعد ملکی ایئرپورٹس پر سکریننگ ہدایات کا نفاذ ہوچکا ہے۔
سی اے اے کے مطابق تمام بین الاقوامی فلائٹس کے دو فیصد مسافروں کی سکریننگ کے احکامات فوری نافذ العمل ہوں گے۔
سی اے اے نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات کے بعد مسافروں کی کوویڈ 19 سکریننگ بتدریج شروع ہوچکی ہے، ہر فلائٹ کے دو فیصد مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ ہو گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دن میں کم سے کم ایک مرتبہ مسافر لاؤنجز میں فیومیگیشن کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق ایئرپورٹس پر عملے کو بارڈر ہیلتھ سروسز اہلکاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔