شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد، الیکشن لڑنے کیلئے نااہل

ملتان (اُمت نیوز) ایپلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے جس کے بعد وہ الیکشن لڑنے کیلئے نااہل ہو گئے ہیں۔

ملتان کے ایپلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنایا جس میں انہوں نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی آر او کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف دائر اپیل مسترد کردی۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے این اے 150 ، 151 اور پی پی 218 ، پی پی 219 میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیلیں دائرکی گئی تھیں جنہیں ٹربیونل نے مسترد کیا۔

تاہم ایپلٹ ٹربیونل نے شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی اور بیٹے زین قریشی کی اپیلیں منظور کر لی ہیں۔