وکلاء کو ٹکٹ نہ دینے پر پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے

اسلام آباد(اُمت نیوز)پی ٹی آئی کی جانب سے وکلاء کو ٹکٹ نہ دینے پر اختلافات سامنے آگئے ہیں، اس حوالے سے انصاف لائرز فورم کے صوبائی صدر قاضی انور کی آڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
آڈیو میں قاضی انور کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے میری فہرست پر من وعن عمل کا کہا تھا۔
قاضی انور کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر تین دنوں سے میرا فون نہیں اٹھا رہے۔ صوبائی صدر انصاف لائرز فورم آڈیو میں کہتے ہیں کہ سنا ہے وکلاء کو کوئی ٹکٹ دینے کو تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر وکلاء کو ٹکٹ نہ ملے تو صدر رہنے کا حق نہیں رکھتا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر انصاف نہ ہوا تو آئندہ کا لائحہ عمل کل طےکریں گے۔