فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی ختم کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے تاحیات نااہلی ختم کردی، آرٹیکل 62ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کو کالعدم قراردیدیا گیا۔

یہ فیصلہ چھ ایک کی اکثریت سے سنایا گیا جس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ چیف جسٹس نے اس فیصلے کو ویب سائٹ پر جاری کرنے کی بھی ہدایت دی۔

سپریم کورٹ نے چھ ایک کے تناسب سے فیصلہ سنایا۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سیاستدانوں کی نااہلی تاحیات نہیں ہوگی۔فضل محمود کا نام اہل امیدواروں کی لسٹ میں شامل کیا جائے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاتمام ججز، وکلا اور عدالتی معاونین کا مشکور ہوں۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے تاحیات نااہلی کی مدت سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی اور پانچ جنوری کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔