عدالتی فیصلہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی جانب پہلا قدم، جاوید لطیف

لاہور:  مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے لئے لیول پلینگ فیلڈ کی جانب پہلا قدم ہے ،میں سمجھتا ہوں پنجاب بھر میں ہمیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرنی چاہئے، پیپلز پارٹی سے کسی بھی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی، بانی پی ٹی آئی کیلئے سہولت کاری آج بھی موجود ہے،3 دن پہلے جیل سے بانی پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن ممبران کو دھمکیاں دیں، کیا الیکشن کمیشن نے ایف آئی آر کی درخواست دی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا صدارتی ریفرنس کے فیصلے سے ذوالفقار بھٹو واپس تو نہیں آسکتے لیکن ریفرنس سے ایسی مثال قائم کر سکتے ہیں کہ دوبارہ ایسا نہ ہو۔جاوید لطیف نے کہاہمیں کہاجاتا ہے ہم نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا ، چار شیشے ٹوٹنے کو حملہ کہتے ہیں تو ہمارے لوگوں پرمقدمات ہوئے، انہیں سزائیں لیکن یہاں سپریم کورٹ کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوا گیا ، کسی نے کوئی ایکشن لیا؟