کسی بھی سیاسی جماعت کا بیرونی ممالک میں بینک اکاونٹس کھولنا اور خفیہ رکھنا جرم ہے، فائل فوٹو
کسی بھی سیاسی جماعت کا بیرونی ممالک میں بینک اکاونٹس کھولنا اور خفیہ رکھنا جرم ہے، فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے انٹرپارٹی انتخابات بالکل جعلی ہیں،اکبر ایس بابر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ جعلی انٹرا پارٹی انتخابات کے ویڈیو ثبوت الیکشن کمیشن کو دیے ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق عدالت آئے تھے، لیکن پی ٹی آئی کے وکلا نے اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔

اکبر ایس بابر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن میں 14 لوگوں نے شکایت درج کرا کے ثبوت دیے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے 5 اہم فریقین کو نوٹس تک نہیں کیا، پشاور ہائیکورٹ ہمیں نوٹس دیتی تو ثبوت پیش کرتے۔

نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے پاس مکمل اختیار ہے، الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنے کے بجائے اس کو کام سے روکا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ملک میں قانون ہے کہ عدالتیں الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت نہیں کرتیں، لیکن یہاں مخلتف ہائیکورٹس میں الیکشن کمیشن کے خلاف درخواستیں دی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات میں الیکشن ایکٹ اور آئین کی خلاف ورزی کی، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ بند کمرے میں پی ٹی آئی نے جو انتخابات کرائے وہ بالکل جعلی ہیں، ہم چاہتے تھے پشاور ہائیکورٹ میں تمام ثبوت پیش کریں مگر بدقسمتی سے موقع ہی نہیں دیا گیا۔