ان کا حساب دنیا میں نہیں کریں گے تو ہم سب برابر کے گناہ گار ہوں گے، فائل فوٹو
ان کا حساب دنیا میں نہیں کریں گے تو ہم سب برابر کے گناہ گار ہوں گے، فائل فوٹو

مظاہر نقوی کا استعفےٰ کافی نہیں،خواجہ آصف کا ردعمل

سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ استعفیٰ کی منظوری کافی نہیں ہو گی۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاستدان کی طرح جج صاحب اور ان کی اولاد کے اثاثوں کی چھان بین ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ترازو پکڑنے والے ہاتھ کا حساب آخرت میں تو اللّٰہ کی صوابدید ہے، ان کا حساب دنیا میں نہیں کریں گے تو ہم سب برابر کے گناہ گار ہوں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس مظاہر اکبرعلی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔