مریم نواز کی انگلینڈ کے خلاف کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

ہمت اور حوصلہ برقرار رکھا جائے تو ناکامی بھی کامیابی کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

October 26, 2026 · قومی
مریم نواز کی انگلینڈ کے خلاف کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

مریم نواز کی انگلینڈ کے خلاف کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹرائی اینگولر سیریز میں انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

مریم نواز شریف نے قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی اور شاداب خان کے کھیل پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی کامیابی سے ثابت ہوتا ہے کہ جب مشترکہ کوشش اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھا جائے تو کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمت اور حوصلہ برقرار رکھا جائے تو ناکامی بھی کامیابی کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔